ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترپردیش میں انتخابات کے بعد ہی مرکزی قیادت نئے وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ کرے گی:کیشوا پرساد موریہ کا بیان

اُترپردیش میں انتخابات کے بعد ہی مرکزی قیادت نئے وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ کرے گی:کیشوا پرساد موریہ کا بیان

Sat, 04 Sep 2021 00:27:43    S.O. News Service

لکھنو،4؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے یہ اشارے دئیے گئے ہیں کہ وہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں انتخابات میں اترے گی۔ اس سب کے درمیان کیشوا پرساد موریہ نے ایسا بیان دیا ہے کہ ایک بار پھر اتر پردیش میں چیف منسٹر کے چہرے کے بارے میں بحث گرم ہوگئی ہے۔ کیشوا پرساد موریہ نے واضح طور پر کہا کہ انتخابات کے بعد چیف منسٹر کا فیصلہ مرکزی قیادت اور منتخب ایم ایل اے کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں انتخابات میں اترے گی۔

کیشوا پرساد موریہ نے اگلے سال 2017 کی طرح ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں انتخابی نتائج کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی لڑائی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ہونے والی ہے کیونکہ دہلی جانے والی سڑک یوپی سے گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نائب وزیراعلیٰ ہیں، یوگی جی بطور وزیر اعلیٰ، سوتنتر دیو سنگھ بطور ریاستی صدر اور ڈاکٹر دنیش شرما نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس لحاظ سے بی جے پی کی ٹیم 2017 کے مقابلے میں زیادہ قابل ہے۔


Share: